کراچی (نمائندہ عکس) کراچی کی فیملی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کی حوالگی اور اس کا سربراہ مقرر کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی،دعا بھٹو کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرے حوالے کی جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے حلیم عادل شیخ سے رہائش کی مد میں 2لاکھ روپے ماہانہ دلوائے جائیں، مجھے کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے،دعا بھٹو کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے بیٹے کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے،پی ٹی آئی کی رکنِ سندھ اسمبلی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ واپس دلوایا جائے، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز
- چین امریکہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف گروہوں میں تفریق کی مخالفت کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر
- چین میں 2024 کے دوران بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ