کرکٹ (عکس آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے اپنے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے نہ صرف پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ انہوں نے بہت سے لوگوں کا دل بھی جیت لیا۔
نوجوان بلے باز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سنچری بناکر مختصر فارمیٹ کے ڈیبیو میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی اور تیسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ کے ساتھ ملکر 100 رنز سے زائد شراکت بھی قائم کی۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے افتخار احمد کی جگہ حیدرعلی کو گرین کیپ پہنائی تو پاکستان سپر لیگ میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے نوجوان بیٹسمین نے مایوس نہیں کیا اور ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے باوجود پراعتماد بیٹنگ کرکے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
Load/Hide Comments