سراج الحق

حکومت ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے،سراج الحق

اسلام آباد (عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں،سعودی عرب،امارات اور دیگر ممالک میں پاکستانی اپنے کمروں میں بند ہیں۔سراج الحق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو کرونا اور کئی بیماریوں کا بھی انہیں سامنا ہے،ان پاکستانیوں کی ہسپتالوں تک رسائی بھی نہیں ہے۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں سرد خانوں میں پڑی ہیں۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستانیوں کی سفارتخانوں تک رسائی بھی مشکل ہے،ٹکٹ کر حصول میں بھی مشکلات پیدا کی گئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ریاض اور دیگر شہروں میں امدادی سینٹرز قائم کئے جائیں،ان سینیٹروں میں چوبیس گھنٹے عملہ اور ایمبولینس سروس فراہم کی جائے۔سراج الحق نے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ساتھ مجرموں کا سلوک روا نہ رکھا جائے،قرنطینہ کے نام پر انہیں ہوٹلوں میں رکھ کر ان سے بھاری رقم وصول کی جاتی ہیں۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستان ترقی میں اوور سیز ہم وطنوں کا کلیدی کردار ہے،حکومت نے کرونا کنٹرول کے لئے بارہ سو ارب روپے مختص کئے ہیں،اورسیز پاکستانیوں کو اسی رقم سے گھروں تک بھی پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں