اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران حکومت نے صوبہ سندھ کی مخالفت کے باوجود گھریلو گیس صارفین سے یکم جنوری 2024سے 232ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ نے حکومتی ہدایات پر سردیوں کے دوران مہنگی ایل این جی کی لاگت سے پیدا ہونیوالے بحران سے نمٹنے کیلئے لاگت گھریلو صارفین پر ڈال دی ہے، تاہم، قانونی فریم ورک نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں کی وصولی نہیں کی جاسکی ہے۔
نگران حکومت نے ریگولیٹر کو یکم جنوری 2024تک اس مد میں گھریلو صارفین سے 232ارب روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ رواں سیزن کے دوران 70ارب روپے کے مزید بھی وصول کرنے ہوں گے۔