تحریک انصاف

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، فرخ حبیب

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، شہباز شریف کی ایک سالہ دورمیں مہنگائی 45 فیصدکی بدترین بلندی کو پہنچ چکی،عمران خان کے ایک سالہ دورمیں مہنگائی کی شرح 12فیصد تھی۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پٹرول149روپے،ڈیزل144روپے،آٹا60روپیکلو ملتا تھا، چینی86روپے کلو،گھی450روپے کلو جبکہ چکن267 روپے کلو رہا تھا، شہباز شریف کی1سالہ دورمیں مہنگائی 45 فیصدکی بدترین بلندی کو پہنچ چکی ہے، شہباز شریف دور میں پٹرول272روپے،ڈیزل294روپے،آٹا160روپیکلو مل رہا ہے،چینی123روپے کلو،گھی670روپیکلو،جبکہ چکن378 روپیکلو مل رہا ہے، شہباز شریف حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، سرکاری ادارے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ ہر طرف مہنگائی کا سیلاب ہے۔ایک سال میں چکن اوسطاً111 روپے 7 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1ہزار 544 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلا 1172 روپیسے 2ہزار 717 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ایک سال میں چینی 36 روپے 45 پیسے،آلو 24 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ فی کلو پیاز 34 روپے 72 پیسے، انڈے 128 روپے 71 پیسے، مہنگا ہوا ہے، تازہ دودھ 46 روپے 45 پیسے، دہی 57 روپے 6 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، مٹن 256روپے کلو مہنگا ہوا، پی ڈی ایم حکومت کے دوران اڑھائی کلو گھی کا ٹن اوسطاً342روپے 57 پیسے،دال ماش 152روپے فی کلومہنگی ہوئیں ہیں، دال چنا 83 روپے،دال مونگ 113روپے 93 پیسے دال مسور 60 روپے 84 پیسے،لہسن57 روپے 56 پیسیمنہگا ہوا ہے، 190 گرام چائے کا پیکٹ 252 روپے 66 پیسے،نمک کا 800 گرام پیکٹ 17روپی50 پیسے مہنگا ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں