پولیس موبائل

حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل میاں چنوں کے 4 تھانوں کیلئے نئی پولیس موبائل دی گئیں

میاں چنوں(نمائندہ عکس آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل میاں چنوں کے 4 تھانوں کیلئے نئی پولیس موبائل دی گئیں،پولیس افسران کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کے ملنے سے پولیس بہتر طریقے سے کام کر سکے گی

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل میاں چنوں کے4تھانوں،تھانہ سٹی،تھانہ صدر،تھانہ تلمبہ اور تھانہ چھب کلاں کو ایک ایک موبائل پولیس کی نئی گاڑی دی گئی،ڈی ایس پی میاں چنوں راؤ طارق پرویز نے کہاکہ نئی گاڑیوں کے ملنے سے گشت بڑھایا جائے گا جس سے پولیس مزید بہتر کام کر سکے گی. جبکہ حکومت کی جانب سے دی گئی نئی گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او زکے حوالے کیا گیا،ایم این پیر ظہور حسین قریشی،ایم پی پیر علی عباس شاہ،چوہدری جمشید شوکت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نئی گاڑیاں تھانو ں کو دی گئی ہیں، اس موقع پر پولیس افسران اورمعززین کی کثیر تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں