لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملتان میں ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو پورے شہر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے، حکمران بد ترین انتقام پر اتر آئے ہیں، جلسے میں عوام نہیں آرہے تو گرفتاریاں کیوں کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تک شہباز شریف، حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا، سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے، موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، حکمرانوں کو کوئی شرم و حیا نہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا، قلعہ قاسم پارک کو نہ کھولا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، ملتان میں جلسہ گاہ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست کر رہی ہے، مریم نواز طے شدہ شیڈول کے مطابق ملتان پہنچیں گی، کورونا کے باوجود عوام اپوزیشن تحریک کیساتھ چلنے کو تیار ہیں، عوام کورونا حکومت کیخلاف پی ڈی ایم تحریک کا ساتھ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوسف رضا گیلانی کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ ، صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے انتقال پر اظہار ِتعزیت
- ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
- خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات
- کچے کے ڈاکوں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان