ایکسل لوڈ

حکومت نے ایکسل لوڈ لمٹ قانون بارے دوغلی پالیسی ترک نہ کی تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے’ گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ حکومت آ ئین اور قانون پرعملددآ مد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے،ہم محب وطن لوگ ہیں ہمیں قانون پر من و عن عمل کروانے کیلئے ہڑتال کی طرف نہ لے جا یا جائے، ہمارا مطالبہ غیرقانونی اور غیر آئینی نہیں بلکہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ںحاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں اگر حکومت نے ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی دوغلی پالیسی ترک نہ کی تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد کروایا جائے ،اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس کا شدید ردعمل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں