پشاور (عکس آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پوری قوم پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
درابن تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔نگراں وزیراعلیٰ نے حملے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔نامعلوم ملزمان نے رات گئے تحصیل درابن کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا تھا۔