وزیراعلی پنجاب

حکومت اور اتحادیوں میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش پوری کبھی نہیں ہوگی،وزیراعلی پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارااتحادملک و قوم کے مفادمیں ہے،اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاہے کہ ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں،حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت کے 5 برس سے بہتر ہیں،پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،پہلی بارعوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ،غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آوٹ ہو چکی ہے،عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، پاکستان کو عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر ملنا نعمت سے کم نہیں،وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں