شیخوپورہ(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا کہ پشاور مدرسے میں دھماکہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور قربانیوں کے لئے سوالیہ نشان ہے’حکمرانوں کی نا اہلیوں کے باوجود دہشت گرد پاکستانی قوم کے عزائم متزلزل نہیں کر سکتے. مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان پشاور مدرسے کے شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں
دیر کالونی پشاور کے مدرسے جامعہ زبیریہ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں معصوم طالب علموں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بے گناہ اور معصوم بچوں پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور ان کی مکمل بیخ کنی کرنے تک پاکستان میں امن خواب ہی رہے گا.پشاور مدرسہ دھماکہ نااہل حکمران قائد نواز شریف کی دیرینہ کوششوں سے قائم کردہ امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے میں بھی ناکام ہوچکے ہیں.
پاکستان کی معیشت، صنعت اور اداروں کی تباہی کے بعد امن و امان کی صورتحال بھی نا اہل اور نکمے حکمرانوں کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے. پشاور مدرسے میں دھماکہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور قربانیوں کے لئے سوالیہ نشان ہے.حکمرانوں کی نا اہلیوں کے باوجود دہشت گرد پاکستان قوم کے عزائم متزلزل نہیں کر سکتے. پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان پشاور مدرسے کے شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں.برجیس طاہر نے کہا کہ مسلط کئے گئے نا اہل حکمرانوں نے ریاست اور عوام دونوں کے لئے نئے خطرات کھڑے کر دیئے ہیں جس سے جلد نجات حاصل کئے بغیر ملک و قوم کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتاـ