لاہور(عکس آن لائن ) منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ظالم ٹولہ ہے کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی،مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی اور یہ فراڈ کیس ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ظلم کی رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی اور یہ فراڈ کیس ہے، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا اور جیلوں میں ایذا پہنچانا، اس کے علاوہ حکومت کو کوئی کام نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا انہوں نے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، حکمران ظالم ٹولہ ہے۔