حنا الطاف

حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے۔ حنا الطاف نے مداحوں اور دوستوں کو افسوسناک خبر دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افسوسناک پیغام دیا۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کی زندگی کے سب سے طاقتور انسان یعنی ان کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کو دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حنا الطاف کے والد کے انتقال کی خبر پر شدید دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں