حنا الطاف

حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرگردش

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و میزبان آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آغا علی آج کل یورپی ملک یونان میں سیرو و تفریح میں مگن نت نئی خوبصورت مقامات سے تصاویر شیئر کر رہے ہیں، اِن تصاویر میں ان کی اہلیہ حنا الطاف غائب ہیں۔اداکار کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں اِنہیں تنہا گھومتے پھرتے اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویروں کے کیپشن بھی معنی خیز ہیں جبکہ پوسٹس میں بھی حنا الطاف کا کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔آغا علی کے اکیلے بیرونِ ملک سیر و تفریح پر جانے اور حنا الطاف کے ساتھ نہ ہونے سے مداحوں تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔آغا علی کی تصاویر پر مداح ان سے اہلیہ کا پوچھ رہے ہیں جبکہ کچھ انسٹاگرام صارفین کا دعوی ہے کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں