لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامے ‘جانِ جہاں’ کے ذریعے اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی واپسی کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر بھی شیئر کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘جانِ جہاں’ کو آپ کے سامنے لانے پر خوشی محسوس ہورہی ہے،
جسے ردا بلال نے لکھا اور قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ میرے نئے ڈرامے کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے اور وہ جلد آپ کو اسکرین پر نظر آئے گا۔حمزہ علی عباسی پاکستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ایک سال قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔وہ بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں نوری نت کے مشہور کردار میں سامنے آئے جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔