مبارک باد

حماس کی تل ابیب میں فدائی حملے میں صہیونی ہلاکتوں پر مبارک باد

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں صیہونی غاصب فوجیوں کے خلاف بہادرانہ فدائی کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہمارے فلسطینی عوام کی طرف سے ہماری مقبوضہ سرزمین کے ایک ایک انچ میں کی گئی تمام بہادرانہ کارروائیاں قابض دشمن کی دہشت گردی کے خلاف فطری اور جائز ردعمل کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ کارروائی ہماری سرزمین، ہمارے عوام اور ہمارے مقدس مقامات کے خلاف جرائم کا جواب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار قابض دشمن کو اس کی خلاف ورزیوں اور جرائم میں اضافے کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ہمارے فلسطینی عوام اس کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے اور ہر طرح سے اس کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ پوری مقبوضہ سرزمین کی حفاظت کریں گے اور اس کا بھرپور دفاع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں