ماہ نور

حسد کرنے والے خود ہی حسد کی آگ میں جلتے رہتے ہیں،ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معرو ف ماڈل ،اداکارہ و ہوسٹ ماہ نور کا کہنا ہے کہ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو دبایا نہیں جا سکتا ،کسی کی مخالفت و سازش سے کچھ فرق نہیں پڑتا عزت اللہ پاک دیتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ،سٹیج اور ٹی وی پر آج تک جنتا بھی کام کیا ہے صاف ستھرا کیا ہے فحاشی و عریانی کے سخت خلاف ہوں فنکار اپنی فنی صلاحیتوں سے مانا جاتا ہے فحاشی عریانی پھلانے سے کبھی کوئی فنکار نہیں بن سکتا ،ماہ نور نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں حسد اور مخالفت بہت پائی جاتی ہے جبکہ اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ایسے لوگ خود ہی حسد کی آگ میں جلتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں