لاہور (عکس آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست ضمانت صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے دائر کی گئی تھی،حسان نیازی اپنے وکیل رانا انتظار کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،
عدالت نے حسان نیازی کی 8اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی جلا ﺅگھیرا ﺅاور کارکنان کو اکسانے کے کیس میں حسان نیازی کی 8اپریل تک ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔