اسلام آ باد (عکس آن لائن) سال 2024 میں حجاج کرام کیلئے خوشی خبر سامنے آئی ہے، عازمین حج کیلئے کورونا کی شرط کو ختم کردیا گیا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔
ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کےلیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے،وزارت مذہبی امورکاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔