کراچی(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کو پی ایس 129 سے کامیاب قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پی ایس 129 سے 26 ہزار 296 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن گوشوارے جمع کروانے کے بعد جاری کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی طور پرحافظ نعیم گوشوارے جمع نہ کرواتے تو نااہل ہوجاتے۔ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے سیٹ چھوڑنے کا اپنا اعلان تحریری طور پر الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا تھا۔حافظ نعیم نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کررکھا تھا۔اب حافظ نعیم کی مرضی کے وہ حلف اٹھائیں یا نہیں