حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن) چئیرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی سردار بابر سہیل گجر،میاں ثناء اﷲ ضلع زکوۃ آفیسرنے گذشتہ روز دیگرممبران ذکوۃ کمیٹی .میڈم راحت ایوبی بٹ اور احمد حسن ورک کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں نئی کلاسز میں داخلہ کے لئے امیدواران کے انٹرویو کئے ۔
اس موقع پر پر چیرمین سردار بابر سہیل اور دیگر ممبران نے غیر مستحق امیدواران کے داخلہ فارم منسوخ کردیئے۔اورکامیاب امیدواران کو ہدایات دی گئی کہ وہ پوری لگن اور محنت سے اپنے کورسز مکمل کریں محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب مستحقین زکوۃ کی فنی تربیت کے لئے اربوں روپے کے فنڈز خرچ کر رہا ہے تا کہ مستحقین زکوۃ فنی تربیت حاصل کر کے اپنے کاروبار شروع کریں اور بیرون ملک ملازمتیں حاصل کر کے اپنے خاندان کی کفالت کریں اور معاشرہ میں سر اٹھا کر جئیں