،چیئرمین سینیٹ

حاجی جان خان سیلانی کے گھر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر ایوان کو رپورٹ پیش کریں ،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے احکامات جاری کئے ہیں کہ حاجی جان خان سیلانی کے گھر پر نا معلوم افراد کی جانب سے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر ایوان کو رپورٹ پرپیش کریں ،منگل کے روز سینیٹر منظور احمد نے ایوان بالا میں پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ حاجی جان خان سیلانی علاقے کی معزز ترین شخصیت ہے ،رات باراہ بج کر 30منٹ پر ان کے گھر پر چاپہ مارا گیا ہے ،ان کے گھر کو حراست میں لیکر اہلخانہ کو یارغمال بنادیا گیا ہے خوف کی بنیاد پر بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے یہ کون لوگ تھے اور کہاں سے آئے تھے ان کے خلاف تحقیقات کی جائے

انہوں نے اپنے آپ کو حساس اداروں کا ملازم ظاہر کیا ہے کیا اسطرح کے اقدامات ہونے چاہیئے جبکہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے خوف وہراس پھیلا یا جارہا ہے ،بلوچستان کے اندر نگران سیٹ اپ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ان لوگوں نے اب چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپ رکھا تھا اسلحے سے لیس تھے ، چار گاڑیوں میں آئے تھے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح ملک نہیں چلے گا مخالفین کو کچلانے کیلئے منفی حربے استعمال کئے جارہے ہیں جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ وزیر داخلہ سے رابطہ کرے اور ایف سی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعے سے متعلق رپورٹ کو ایوان میں پیش کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں