برلن (عکس آن لائن) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کی معیاری قیمتوں پر دستیابی کا معاملہ عالمی سطح پر انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن سے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی بڑا معاہدہ طے نہیں ہو سکا جس کے ذریعے غریب ممالک کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ میرکل کے بقول امیر ممالک پہلے ہی سے بڑی تعداد میں دوا ساز کمپنیوں سے یہ ویکسین خرید چکے ہیں۔ قبل ازیں ریاض میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے رکن ممالک کے سربراہان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ کورونا سے بچا کی ویکسین، ٹیسٹ کِٹس و دیگر ادویات کی غریب ملکوں کو فراہمی منصفانہ بنیادوں پر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماﺅں کے دلچسپ تبصر ے
- باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے،شہبازشریف
- آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں فتح، محسن نقوی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیدیا
- کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
- موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے، سردارایازصادق