لاہور (عکس آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فاطمید فاؤنڈیشن اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی دو روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،جس میں پہلے روز طلباء سمیت اساتذہ نے بھی بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیا اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے100سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی۔
جی سی یو ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز،اسلامک اینڈ اورئینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ نے کیمپ کاافتتا ح کیا، جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، پروفیسر صدیق اعوان اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر بابر نسیم آسی بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہاکہ بلڈڈونر سوسائٹی ہر سال 1600سے زائدمریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کرتی ہے جن میں کینسر کے شکار مریض بھی شامل ہیں۔بعدازاں خون کا عطیہ دینے والے طالبعلموں کو ال م آپٹک کی جانب سے سن گلاسز بطور تحفہ دیئے گئے ۔