بیر

جہاں دوسرے پھلدار درخت لگانا ممکن نہ ہو وہاں بیرکو آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے،ماہرزراعت

قصور(عکس آن لائن):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورنویدامجد نے کہا کہ کم آبپاش والے علاقے جہاں دوسرے پھلدار درخت لگانا ممکن نہ ہو وہاں بیرکو آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے نیز بیرکی کاشت ریتلی اور شورزدہ زمینوں میں بھی کی جاسکتی ہے جس میں بھرپورغذائیت کے علاوہ حیاتین کی مقدار ترشادہ پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے اور غذائی اعتبار سے بیرمیں حیاتین الف ب اورج کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جبکہ بیر خشک سالی کا اچھی طرح مقابلہ کرسکتاہے اسلئے ایسے علاقے جہاں بارش بہت کم ہوتی ہووہاں بھی اس کو کامیابی سے کاشت کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے اے پی پیکو بتایا کہ بیرکا پودا43سے 50سینٹی ڈگری گریڈدرجہ حرارت کو برداشت کرسکتاہے اورپودے کو خشک آب و ہواکی ضرورت ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اس کا خشکی کو برداشت کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی شاخ تراشی بہت اہم ہے کیونکہ اس کا پھل نئی شاخوں پر لگتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں