جھنگ

جھنگ:ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد

جھنگ (نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر جمشید خان ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ فروا منصور سمیت ڈرگ انسپکٹرز ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ عطائیوں اور زائد المعیاد میڈیسن فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ایسے کاروبار کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں کیونکہ وہ اپنے مفاد کےلئے انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ،انہوںنے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹر زروزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹور وں کی سیل وپرچیزکا ریکارڈ چیک کریں اور بغیر لائسنس کے کام کرنے والے میڈیکل سٹور/فارمیسیز کو فوری سیل کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ تمام مالکان میڈیکل سٹورز کی خصوصی طورپر صفائی و ستھرائی کا خیال رکھیں،ڈرگ انسپکٹرزفیلڈ میں جائیں اور حکومتی قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز کے کیسزبھی زیر بحث لائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں