ایران

جوہری معاہدے کو پھر سے فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ایران

تہران (عکس آن لائن)ایران میں مدت صدارت پوری کرنے والے حسن روحانی نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کو دوبارہ موثر کرنے سے ہرگز نہیں ہچکچائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے دوران میں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق سے ہرگز دست بردار نہیں ہوں گے اور جوہری معاہدے کو پھر سے فعال بنانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ہمارے بس میں ہے۔

روحانی نے باور کرایا کہ آئندہ حکومت پر امن جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش جاری رکھے گی۔آٹھ سال ایران کے صدر کے منصب پر فائز رہنے والے حسن روحانی کے مطابق اسرائیل نے ایرانی جوہری توانائی کا منصوبہ تباہ کرنے کی خاطر اپنی تمام توانائی صرف کر دی۔روحانی نے اپنے ملک پر عائد امریکی پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں