واشنگٹن(عکس آن لائن ) افغان طالبان نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیل کی شرائط کا احترام کریں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح افغان طالبان کا ایک بیان سامنے آیا ، جس میں انہوں نے امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ دوحہ میں اس سال طے پانے والی ڈیل کی شرائط پر عمل پیرا رہیں۔ طالبان کا زور افغانستان سے امریکی افواج کے مئی تک مکمل انخلا سے متعلق شرط پر تھا۔ افغان طالبان ان دنوں کابل حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شامل ہیں البتہ ملک میں تشدد کی تازہ لہر بھی جاری ہے۔ رواں سال 29 فروری کو دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین ڈیل طے پائی تھی، جس میں امریکا نے مئی تک تمام فوجی دستوں کے انخلا اور طالبان نے پر تشدد کارروائیاں ترک کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور