واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن کی عوامی مقبولیت ان کی صدارت کے دور میں اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دو اور تین فروری کو کروائے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے کے نتائج میں یہ سامنے آیا کہ چھپن فیصد امریکی شہری اب تک بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں جبکہ صرف اکتالیس فیصد کا ماننا ہے کہ وہ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں درستگی سے نبھا رہے ہیں۔
ایک ہفتہ قبل کرائے گئے ایسے ہی ایک دیگر سروے کے مطابق پچاس فیصد شرکا ان سے غیر مطمئن تھے اور پینتالیس فیصد مطمئن۔ ہر دس میں سے چھ امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک صحیح سمت میں گامزن نہیں۔ پبلک ہیلتھ اور معیشت لوگوں کے لیے سب سے اہم مسائل ہیں۔