انتونیو گوتریس

جنگی حالت کا سامنا کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے، انتونیو گوتریس

نیو یارک ( عکس آن لائن ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی حالت کا سامنا کرنا والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا کو ایک ہونا ہو گا۔

دنیا میں امن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے ہمیں ہرممکن کوشش کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کو خاموش کرنے کے لیے ہمیں آواز اٹھانا ہو گی جبکہ معاشرے میں کمزور لوگوں کو بارودی سرنگوں اور جنگی ماحول کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہم سب کو کمزور لوگوں کو معاونت فراہم کرنے کا عہد کرنا ہو گا اور کووڈ 19 (کورونا وائرس) سے نمٹنے کے لیے جنگی حالت کا سامنا کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گء ی ہے جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں