اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہجنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں، پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا، پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے ۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں،
مشرق وسطی میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی اور پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اورامریکا کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت دی ہے۔ خطے میں قیام امن اورکشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔