عمران خان

جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف اس وقت بچایا جب انہیں کرپشن پر سزا سنائی جانے والی تھی’ عمران خان

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب بدمعاشوں کو وہاں حکمران بنا دیا جائے،شہباز شریف کو کرپشن پر سزا سنائی جانے والی تھی جب انہیں جنرل (ر)باجوہ نے بچایا،جب شہباز شریف کے خلاف مقدمات زیر سماعت تھے تو انہیں وزیراعظم بنایا گیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے نیب کیس میں سزا ہونے والی تھی،

شہباز شریف کو 16 ارب روپے کی کرپشن کے ایف آئی اے کے کیس میں بھی سزا ہونے والی تھی،جنرل (ر)باجوہ زیر سماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کراتے رہے،جب شہباز شریف کے خلاف مقدمات زیر سماعت تھے تو انہیں وزیراعظم بنایا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پھر شہباز شریف نے ان اداروں کے سربراہوں کا انتخاب کیا جو ان کے کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا ہے کہ پہلے ایف آئی اے اور اب نیب، صرف خود کو کرپشن اور منی لانڈرنگ مقدمات سے کلیئر کروانے کے لیے یہ سب کیا گیا،اس طرح ایک ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔
٭

2 تبصرے “جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف اس وقت بچایا جب انہیں کرپشن پر سزا سنائی جانے والی تھی’ عمران خان

  1. Hey! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success. If you know of any please share. Thanks! I saw similar article here: Bij nl

  2. Hi there! Do you know if they make any plugins to help with SEO? I’m trying to get my website to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results. If you know of any please share. Thanks! You can read similar article here: Change your life

اپنا تبصرہ بھیجیں