سائرہ نسیم

جن لوگوں کا رب کی ذات پر بھروسہ ہو وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے ‘ سائرہ نسیم

لاہور( عکس آن لائن)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا رب کی ذات پر بھروسہ ہو وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے ، کامیابی اور ناکامی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مجھے اپنے شعبے میں ایک منفرد پہچان حاصل ہے ۔اگر میں بھی چل چلاؤ والا کام کرتی تو دوسرے کئی گلوکاروں کی طرح میرا کیرئیر بھی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر بیحد یقین ہے اس لئے میں کبھی بھی مایوس نہیں ہوتی اور ہمیشہ اسی ذات سے مانگاہے جو نوازتا ہے تو بغیر کسی قیمت کے بے پناہ نوازتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں