سندھ ہائی کورٹ

جن سرکاری افسران پر کرپشن کا الزام ہو، وہ عہدوں کے اہل نہیں ، سندھ ہائی کورٹ

کراچی(عکس آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے افسران جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں ہیں۔

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس میں نامزد ہونے کے بعد معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ایک بار پھر نیب کیسز میں نامزد افسران کو عہدے دینے سے روک دیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نوٹس میں آیا کہ نیب زدہ افسران کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔

اب بھی نیب زدہ افسران عہدوں پر بدستور براجمان ہیں۔ ایسے افسران جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں۔ نیب زدہ افسران کو عہدے نہ دیئے جائیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری کو کرپٹ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائی کورٹ کے مطابق قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف انکوائریز زیر التوا ہیں۔ ایسے معاملات سے عدالتوں پر غیر معمولی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ چیف سیکرٹری مناسب وقت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں