چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

جن جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی وہ ہمارے لئے محترم ہیں لیکن آئین اور قانون سب سے مقدم ہے ، چیف جسٹس

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جن جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی وہ ہمارے لئے محترم ہیں لیکن آئین اور قانون سب سے مقدم ہے ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جن جن لوگوں نے ملک کی خدمت کی وہ ہمارے لیے محترم ہیں لیکن آئین اور قانون سب سے مقدم ہے، حکومت پہلی بار آئین پر واپس آئی ہے، جب کوئی کام آئین کے مطابق ہوجائے تو ہمارے ہاتھ بندھ جاتے ہیں۔معزز چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عدالت کا کندھا استعمال نا کریں، آئندہ کے لیے بھی سپریم کورٹ کا نام استعمال ہوگا، آرٹیکل 243 میں 3 سال تعیناتی کا ذکر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں