سیکرٹری جے یو آئی

جماعت کی خواہش ہے فضل الرحمان کو صدر مملکت بنایا جائے‘ سیکرٹری جے یو آئی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر مملکت بنیں۔عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے ان کی جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو صدر بنایا جائے ، اتحادی جماعتوں کا اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت بہتر کرکے ہمیں الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں