اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ یہ وہی ہیں جو ایک دوسرے کاپیٹ پھاڑنے کی جعلی نوراکشتی کرتے رہے ،آج عمران خان کے ڈر سے یہ ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مینار پاکستان پر ابواورکرپشن بچاﺅ کیلئے اجتماع کیاجارہاہے،بے چاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اورچوری شدہ ہے،تقریباًایک دہائی قبل پی ٹی آئی نے تنہااسی مقام پر جلسہ کیا۔شہباز گل نے کہاہے کہ یہ وہی ہیں جو ایک دوسرے کاپیٹ پھاڑنے کی جعلی نوراکشتی کرتے رہے ،
آج عمران خان کے ڈر سے یہ ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،عوام آپ کے اصل کرپٹ چہرے دیکھ چکے ہیں،پاکستان اور سلامتی اداروں کیخلاف مودی کی زبان بولی توآپ کا انجام براہوگا۔