لاہور(عکس آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری اپنی علیحدہ ڈگڈگی بجا رہی ہیں، چچا بھتیجی ایک دوسرے کو سرعام دھوکہ دے رہے ہیں، جعلی خادم اعلی اپنے گھسے پٹے بیانیے کا چورن بیچنا چاہتے ہیں، یہ چورن اب بکنے والا نہیں،
ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے، آج بھی اس سے کچھ نہیں نکلے گا، اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک محدود رہے گا، پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلے گا۔