آصف زرادری اور فریال تالپور

جعلی اکا ونٹس کیس،آصف زرادری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے جعلی بینک اکا ونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ریفرنس کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سمٹ بینک کی رقوم جعلی اکا ونٹس میں منتقل کیں، آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے بے نامی داروں کے ذریعے فنڈز میں خردبرد کی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیے گئے ریفرنس میں اومنی گروپ اور زرداری گروپ کی کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ملزمان پر سمٹ بینک کے اکا ونٹس سے 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔نیب نے آصف علی زرداری اورفریال تالپور پر سمٹ بینک میں خورد برد اور مختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طورپرفنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ریفرنس کے مطابق بے نامی دار اے ون انٹرنیشنل کے نام پر زمین خریدی گئی، ملزم مشتاق احمد زرداری کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے اور ان دونوں کا مشترکہ اکانٹ بھی، سمٹ بینک ریکارڈ کے مطابق اکاونٹ زرداری کے لیے استعمال ہوتا تھا۔نیب کے مطابق سمٹ بینک کے اکانٹ سے غیر قانونی 1200ملین روپے منتقل کرائے گئے، 950ملین روپے کی رقم دوبارہ زرداری کے زیر استعمال اکانٹس سے منتقل ہوئے اور 8.3 بلین روپے کی رقم جعلی اکانٹس کے ذریعے نکلوائی گئی۔ریفرنس میں درج ہے کہ انور مجید، عبدالغنی مجید اور مصطفی ذوالقرنین کا سارے معاملے میں اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں