کمشنر گوجرانوالہ

جس قوم میں یہ جذبہ موجود ہو وہ کسی بھی امتحان میں سرخرو ہوسکتی ہے،کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن گلزار حسین شاہ نے مخیر اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار افراد اور اداروں کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومتی اداروںکے ساتھ مل کراپنے غریب بہن بھائیوں اور قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کوکھانے پینے کی اشیاءفراہم کرنے ولے قابل فخر ہیں اور حکومت ان سب کی خدمات کی تحسین کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

کمشنر نے بالخصوص محلہ حبیب پورہ کامونکی میں 28 گھروں میں رکھے گئے 60 کے لگ بھگ افراد کوحکومت پنجاب کی جانب سے فوڈ ہیمپرز کی فراہمی کے ساتھ اہل محلہ اور انسانی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کی جانب سے بھی کھانے پینے کی اشیاءکی وافر فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں یہ جذبہ موجود ہو وہ کسی بھی امتحان میں سرخرو ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباءسے ہم سب نے قوم بن کرنمٹنا ہے اپنے غریب بہن بھائیوں اور مریضوں کی مدد ہمارامذہبی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔کمشنر نے کرونا کے خلاف لڑنے والے ہر اہلکار‘ افسر اورزندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے افراد اور اداروںکوقوم کا ہیرو قرار دیا

اور کہا کہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض کی ادائیگی کرنے والے ہمارا قومی فخر اور اثاثہ ہیںدریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر کامونکی شاہد عباس جوتہ نے بتایا کہ محلہ حبیب پورہ کامونکی میں کروناکے مریض کی تصدیق ہوتے ہی اس سے رابطہ میں آنے والے قریباً60 عزیز واقارب اور دوستوں کو محلہ کے 28 گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کیلئے کہا گیاہے جبکہ ان کی خوراک اور دیگرضروریات کےلئے حکومت پنجاب کے فوڈ ہیمپرز فراہم کئے گئے ہیں انہوںنے بھی محلہ داروں اورشہریوں کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں