اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہ ہے کہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہی جو آج پی ڈی ایم کاہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہی جو آج پی ڈی ایم کاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگے لگانے سے باز نہ آئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔