جرمنی

جرمنی میں لاک ڈائون میں خاتمے کے لیے حکومت پر دبائو

برلن (عکس آن لائن)جرمنی میں کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے ملک میں لگائے گئے لاک ڈائون کے خاتمے کے لیے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں جبکہ جرمن چانسلر انجیلامیرکل اس لاک ڈائون میں توسیع کی خواہاں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موضوع پر جرمن چانسلر اور جرمن ریاستی سربراہوں کی بات چیت کی جائیگی ۔ اس حوالے سے تیار کی گئی ایک مجوزہ دستاویز کے مطابق ملک میں کاروباروں کی بندش میں 28 مارچ تک کی توسیع کر دی جائے گی۔دوسری طرف ماہرین نے ملک میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے پھیلا کے خطرات سے بھی خبر دار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں