برلن (عکس آن لائن ) جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل نے کورونا وائرس کے شکار ڈاکٹر سے ملاقات کے بعد خود کو اپنے گھر میں کورنٹائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے بتایا ہے کہ اینجیلا مرکل قرنطینہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گی اور وہ گھر سے سرکاری امور دیکھیں گی۔
جرمن چانسلر کے علاج کرنے والے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس نے 20 مارچ کو مرکل کے گھر پر ان کا طبی معائنہ کیا تھا، ڈاکٹر میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد چانسلر نے خود کو کچھ عرصے کیلئے اپنے گھر میں کورنٹائن کرنے کا فیصلہ کیا۔