اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔سابق وزیر نے کہاکہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔