اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکار جاوید شیخ گلوکار علی عظمت کے ساتھ فلم’’راک اینڈ راگ‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
انجم چندنا کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزیکل رومانوی اور مزاحیہ فلم ’’راک اینڈ راگ‘‘ میں جاوید شیخ کلاسیکل استاد اور علی عظمت ایک راک سٹار کا کردار ادا کریں گے، فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، مریم نفیس، علی عظمت ، علی انصاری اور دیگرشامل ہیں۔