اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ ثناء جاوید پہلی بار بلال عباس کے ساتھ ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔ بدر محمود کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے میں ثناء جاوید بلال عباس کے ساتھ دکھائی دیں گی ،ڈرامے کی دیگر کاسٹ اور نام بارے تفصیل فراہم نہیں کی گئی، ثناء جاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل’’رسوائی‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ بلال عباس یمنی زیدی کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
