ثناء جاوید

ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی بائیک پر اسلام آباد کی سیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ساتھ بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی جس کی تصاویر اور وڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔بائیک رائیڈ کے دوران اداکارہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ سفر کے دوران عمیر جسوال اور انکی اہلیہ ثناء جاوید نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے بائیک پر اسلام آباد کی سیر کی تصویر اور وڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے شہر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ عمیر جسوال نے اپنے اکائونٹ پر صرف تصویر شیئر کی ہے۔دونوں شخصیات کے اکائونٹس پر انکی تصاویر اور وڈیوز کو لاکھوں افراد نے پسند کیا اور سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے۔اس سے قبل 20 اکتوبر کو ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں