ممبئی (عکس آن لائن)سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کو ‘اسپائیڈر مین’ قرار دے دیا۔ثانیہ مرزا نے پریکٹس سیشن کے بعد اپنے ‘اسپائیڈر مین’ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔ثانیہ مرزا نے اپنی میک اپ کے بغیر بیٹے اذہان کے ہمراہ تصویر شیئر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان کی ٹی شرٹ پر اسپائیڈر مین بنا ہوا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے بعد وہ اپنے اسپائیڈرمین کے ہمراہ لطف اندوز ہورہی ہیں۔اس سے قبل شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ اسپائیڈر مین بنے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ثانیہ مرزا کی آواز بھی سنائی دے رہی تھی کہ وہ شعیب ملک اور بیٹے کی لڑائی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں شعیب ملک خود اسپائیڈرمین جبکہ اذہان منی کیپٹن بنے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام