اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین سال کی حکومتی مدت پوری ہو رہی ہے اور ابھی کابینہ کی تبدیلی جاری ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ افراط زر کا دوبارہ دو ہندسوں میں جانا، ایک کلو چینی کی جستجو میں دربدر ہوتی عوام، لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں۔ تین سال کی حکومتی مدت پوری ہو رہی ہے اور ابھی کابینہ کی تبدیلی جاری ہے جبکہ گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی ہو رہی ہے۔