شیخ رشید

تیس نومبر تک سیاست واضح ہوجائیگی، لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ30نومبر تک سیاست واضح ہوجائیگی، لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ، نواز شریف اپناجنم دن اورنیوائیراپنی بیٹی کےساتھ لندن میں منائیں گے، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام مہنگائی سے مرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی۔عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنسMBSسے ہیں۔

بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے نیب میں کیس ختم کرانے والوں کاتانتا بندھاہے احتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگینواز شریف اپناجنم دن اورنیوائیراپنی بیٹی کےساتھ لندن میں منائیں گے۔بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیاہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی۔ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئے ہیں۔ان کا حقیقی دارلحکومت لندن ہے،پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں۔نوازشریف نے جس کوبھی تعنیات کیااسی سے پھڈا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں